لاہور:سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے ، 3منشیات فروش ہلاک

لاہور:سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے ، 3منشیات فروش ہلاک

سائفن پل کے قریب ملزم ندیم اور علی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے چل بسے اقبال ٹاؤن میں حیات ماراگیا،گگو منڈی میں نیفے میں پستول چل گیا،ملزم زخمی

لاہور ،گگومنڈی ،چیچہ وطنی (کرائم رپورٹر، اے پی پی،نامہ نگار،نمائندہ دنیا) لاہور کے علاقوں باٹا پور اور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے کے دوران 3 منشیات فروش ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق باٹا پور لاہور کے علاقے میں سائفن پل کے قریب 2 ملزموں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ، ہلاک ملزموں کی شناخت ندیم اور علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ادھر پولیس کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی تحویل میں ملزم حیات کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناچیچہ وطنی کے علاقے گگومنڈی میں سی سی ڈی نے گاؤں461۔ای بی کے رہائشی ملزم غلام مصطفے ٰ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتواس نے پولیس پر فائرنگ کردی اور بھاگنے کی کوشش پرنیفے میں پسٹل چل گیاجس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔ ملزم سکول وکالجزجاتی طالبات کوراستہ میں نازیبااشارے کرتااوران سے چھیڑچھاڑکرتاتھا،دوسری طرف تھانہ غازی آباد پولیس نے مخبری پر درختوں کے جھنڈمیں بیٹھے منشیات کے تین سمگلروں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اور دوڈا کو اکبر سیال اور مرتضیٰ ڈوگر کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم خالد جوئیہ فرار ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں