تجارت کے فروغ کیلئے پاک چین،ایران بارڈرپرسکینرزنصب

تجارت کے فروغ کیلئے پاک چین،ایران بارڈرپرسکینرزنصب

22 سیکنڈ میں گاڑیوں کی سکیننگ ممکن ، کیٹینرز کے انتظارکا دورانیہ کم ہو جا ئیگا

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک چین اور پاک ایران سرحدی تجارت کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، تجارت کے فروغ اور تجارتی سامان کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے جدید ترین سکینر سسٹمز نصب کر  دیئے ہیں۔یہ جدید سکینرز پاک چین سرحد پر سوست ڈرائی پورٹ اور پاک ایران سرحد پر گبد بارڈر ٹرمینل پر نصب کیے گئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ سکینرز محض 22 سیکنڈ میں گاڑیوں کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئے گی۔این ایل سی حکام کے مطابق جدید سکینرز کی تنصیب سے کنٹینرز کے انتظار کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا ۔مصنوعی ذہانت سے لیس سکینرز کوڈ کی درست شناخت کیساتھ تجارتی سامان کی ساخت کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں