آئندہ سال تمام قومی شاہراہوں پر ائیر ایمبولینس سروس شروع :عبد العلیم خان

 آئندہ سال تمام قومی  شاہراہوں پر ائیر ایمبولینس  سروس شروع :عبد العلیم خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ 2026 ئتک تمام قومی شاہراہوں پر ائیر ایمبولینس سروس شروع کر دی جائے گی،موٹرویز پر ہر 20 تا 25 کلومیٹر کے فاصلے پر باقاعدہ سروس ایریاز بنائے جا رہے ہیں۔

،2024ء سے  اب تک این ایچ اے نے 108 ارب 90 کروڑ روپے آمدن حاصل کی، جس سے ریونیو میں 63 فیصد اضافہ ہوا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ سیالکوٹ تا راولپنڈی منصوبے کو 4 لین سے بڑھا کر 6 لین موٹروے بنایا جائے گا ۔ لاہور، کھاریاں، راولپنڈی موٹروے بننے سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں