پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں شروع سکول 11جنوری تک بند رہیں گے
لاہور(خبر نگار)سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ۔ صوبے بھر میں نجی و سرکاری سکول 11 جنوری تک بند رہیں گے ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے شیڈول کے مطابق چھٹیوں کا آغاز 22 دسمبر سے ہونا ہے مگر آج ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی کی وجہ سے سکولوں میں آج سے تعطیلات شروع ہوگئی ہیں۔ ، چھٹیاں 11 جنوری تک جاری رہیں گی۔ متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز فیصلہ پر عملدرآمد کروائیں گی ۔