نااہلی ریفرنس:پی ٹی رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی درخواست خارج
پشاور(نمائندہ دنیا)پشاور ہائی کورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس بھیجنے اور الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کیدرخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے سہیل سلطان کی درخواست خارج کردی ،شکایت کنندہ کے وکیل کے مطابق الیکشن کے وقت سہیل سلطان ایڈووکیٹ جنرل آفس میں لا ء افسر تھے ، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے ، استعفیٰ کے دو سال مکمل ہونے سے پہلے درخواست گزار نے الیکشن میں حصہ لیا، درخواست گزار نے الیکشن کے وقت اس کو چھپایا تھا۔