یہ ابتدا، انتہا اور قیامت باقی، 9 مئی کے شواہد کا انتظار کریں، واوڈا
تکبر اور ز عم جس کی وجہ سے وہ بھی نہیں رُکا،سب مزید چکنا چور ہونے جا رہا
اسلام آباد(دنیا نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے ، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے ، 9مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔ ایکس سابق ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا اللہ رحم کرے ! جیسے کہا تھا دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، کان سے بہرے اور آنکھ سے اندھے جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے۔
یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، میں کئی سال سے روکتا رہ گیا لیکن میری نہیں سنی اور اُسے وہیں پہنچا دیا اور آگے بھی پہنچائیں گے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اُس کا تکبر اور ز عم جس کی وجہ سے وہ بھی نہیں رُکا اور جن کے بَل بوتے پر تھا سب مزید چکنا چور ہونے جا رہا ہے ، اب بے غیرت بے حیاء اور بے شرم کون؟انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ تم سب 9 مئی والے جنہوں نے 10 سیکنڈ کی ڈرامے بازی والی ویڈیوز بنائیں اور اس کو آگ میں دھکیل دیا، ابھی دلدل باقی ہے ، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔