ایف پی ایس سی امتحان : پمز میں گریڈ 20 کی 6 اسامیاں خالی
ان اسامیوں کیلئے امیدوار میرٹ پر پورا نہیں اتر سکے یا امتحان میں ناکام ہو گئے پروفیسرز کی 4اسامیوں پر تقرری کیلئے سفارشات وزارتِ قومی صحت کو بھجوا دی گئیں
اسلام آباد (ایس ایم زمان)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے امتحان میں پمز کے لیے گریڈ 20کے پروفیسرز کی 6اسامیاں خالی رہ گئی ،ان اسامیوں کے لیے امیدوار میرٹ پر پورا نہیں اتر سکے یا امتحان میں ناکام ہو گئے ،گریڈ 20 کے پروفیسرز کی چار اسامیوں پر تقرری کے لیے سفارشات وزارتِ قومی صحت کو بھجوا دی ہیں۔ وزارتِ قومی صحت نے پمز میں گریڈ 20 کے پروفیسرز کی مجموعی طور پر 11 اسامیوں پر تقرری کے لیے ایف پی ایس سی کو سمری ارسال کی تھی،ایف پی ایس سی کی جانب سے پمز میں گریڈ 20 میں تقرری کے لیے شعبہ پیتھالوجی میں احسان اللہ، جنرل سرجری میں خوشحال خان، نفر الوجی میں محمد ساجد رفیق عباسی اور اینستھیزیا (بے ہوشی) کے شعبے کے لیے سرویش کمار کے ناموں کی سفارشات وزارتِ قومی صحت کو بھجوا دی گئی ہیں،ایف پی ایس سی کے مطابق کارڈیک سرجری، ڈرماٹالوجی، ایمرجنسی میڈیسن، نیونٹالوجی، پیڈیاٹرک سرجری اور پلمونالوجی کے شعبوں میں گریڈ 20 کی آسامیاں خالی رہ گئی ہیں، کمیشن نے ان خا لی اسامیوں پر بھرتی کے لئے وزارتِ قومی صحت کو دوبارہ سمری بھجوانے کی ہدایت کی ہے ،مزید بتایا گیا ہے کہ نیورو سرجری میں گریڈ 20 کی اسامی پر تعیناتی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باعث تقرری کا عمل روک دیا گیا ہے۔