ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کے مقدمہ میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
پراسکیوشن کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا،وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی ۔ کیس میں مجموعی طور پر 17 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں،عدالت نے مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔