جڑواں شہروں سمیت گردونواح میں 4.2 شدت کازلزلہ

جڑواں شہروں سمیت گردونواح میں 4.2 شدت کازلزلہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد، اٹک، حسن ابدال، کامرہ، کھاریاں، حضرو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ صبح 9 بج کر 37 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تربیلا سے 50 کلو میٹر جنوب مغرب تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں