20کلو سونا غبن کیس،تاجرنے سوتیلی والدہ کو بھی ٹھگ لیا

20کلو سونا غبن کیس،تاجرنے سوتیلی والدہ کو بھی ٹھگ لیا

والدہ گلریزہ اخترکی مدعیت میں بھی مقدمہ درج ،پرچوں کی کل تعداد 7ہوگئی گلریزہ نے اڑھائی کلو سونا امانتاً رکھوایا ،متاثرہ افراد کی تعداد میں اٖضافہ کا خدشہ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں اچھرہ جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غبن کیس میں مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق وسیم اختر نامی تاجر اپنی سوتیلی والدہ سمیت دیگر تاجروں کا سونا لے کر فرار ہو گیا ہے ،اچھرہ تھانے میں وسیم اختر کی سوتیلی والدہ گلریزہ اختر کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مدعیہ کے مطابق انہوں نے وسیم اختر کے پاس امانتاً اڑھائی کلو سے زائد سونا رکھوایا تھا، جس کی مالیت سات کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اچھرہ تھانے میں اب تک 20 کلو سونا غائب ہونے کے معاملے پر مجموعی طور پر سات مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ متاثرہ تاجروں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔تحقیقات کے دوران پولیس نے نامزد ملزم وسیم اختر کی ٹریول ہسٹری حاصل کر لی ہے اور مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں