رجب المرجب کا چاند آج نظر آنے کا امکان

رجب المرجب کا چاند آج  نظر آنے کا امکان

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپارکو نے رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کر دی، فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی۔

 ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے، ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں، فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے ،سپارکو کے مطابق رجب المرجب کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں