پشاورہائیکورٹ:نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی 25فیصد چارجز پر حکم امتناع میں توسیع
پشاور (این این آئی) موٹر وے پر اضافی ٹول ٹیکس لینے کے خلاف دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی 25 فیصد چارجز لینے پر پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔ حکم نامے کے مطابق این ایچ اے حکام 22 دسمبر تک نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی چارجز نہ لیں، درخواست پر مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔