دوران اجلاس علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی پر این سی ایس ڈبلیو کا اظہار تشویش

 دوران اجلاس علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی پر این سی ایس ڈبلیو کا اظہار تشویش

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس کے دوران۔۔۔

 سینیٹر پلوشہ خان اور وفاقی وزیر علیم خان کے مابین ہونے والی مبینہ تلخ کلامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں سے متعلق سوالات اٹھانا، ایک آئینی حق اور جمہوری ذمہ داری ہے، ایسا کوئی بھی رویہ جو خواتین اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے غیر محفوظ یا غیر باوقار ماحول پیدا کرے، سیاسی اداروں میں موجود کام کی جگہ پر ہراسانی کے نظامی مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔ پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ وہ ہراسانی سے تحفظ کے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں