اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ  سے رابطہ، غزہ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلو ئوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص فلسطین اور غزہ سے متعلق تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں