ق لیگ کی مرکزی کابینہ تشکیل ،عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

  ق لیگ کی مرکزی کابینہ تشکیل ،عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

نصیر مینگل، مہرین ملک ،صفدر باغی، نعمت خلجی، عبدالقادر چاچڑ ، نائب صدور آمنہ سلیم ،ڈاکٹر رحیم ، ملک اولیاز، کنور ارشد مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرلزمقرر

 اسلام آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ق کی مرکزی کابینہ تشکیل دے دی گئی، نئے عہدیداروںکی منظوری چودھری سالک حسین کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی۔کمیٹی اراکین میں ڈاکٹر امجد،طارق حسن ،مصطفیٰ ملک، فرخ خان، حافظ عقیل شامل ہیں ۔گزشتہ روز ایک تقریب میں نومنتخب عہدیداروں میں ڈاکٹر محمد امجد، محمد طارق حسن اور مصطفیٰ ملک نے نوٹیفکیشن تقسیم کیے ۔ اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعلٰی بلوچستان میر نصیر مینگل، مہرین ملک آدم ،صفدر باغی، سندھ سے نعمت خان خلجی، عبدالقادر چاچڑ ،پشاور کے صفدر باغی پارٹی کے مرکزی نائب صدور مقرر کیے گئے ۔سابق بیورکریٹس کنور دلشاد، رحیم اعوان ، ڈاکٹر افتخار بھی مرکزی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔سابق رکن قومی اسمبلی آمنہ سلیم ،ڈاکٹر رحیم اعوان، ملک اولیاز خان، کنور ارشد خان مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرلزہونگے ۔ کنور محمد دلشاد صدر، ڈاکٹر افتخار احمد جنرل سیکرٹری نیشنل سٹرٹیجک انسٹی ٹیوٹ نامزد ہو ئے ۔ رکن قومی اسمبلیفرخ خان صدر ویمن ونگ،یاسر لغاری صدر ہیومن رائٹس ونگ ،پیر سید چراغ الدین شاہ صدر علما و مشائخ ونگ ،کامران سعید عثمانی صدر یوتھ ونگ ، ملک کامران منیر،شاہد عباسی،عظام چودھری مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں