سبی:کلمہ چوک پر پنکچر شاپ میں دھما کا، 4افراد زخمی

سبی:کلمہ چوک پر پنکچر شاپ  میں  دھما کا، 4افراد زخمی

سبی (نامہ نگار )کلمہ چوک پر پنکچر شاپ میں دھماکا، 4افراد زخمی، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے ریزیڈنسی روڈ کلمہ چوک پر واقع پنکچر کی دکان میں ہوا بھرنے والی ٹینکی کی مشین پھٹنے سے زور دار دھماکاہوا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ عینی شاہدین اور مزدور کے مطابق پنکچر شاپ پر موجود ہوا کی مشین زیادہ پریشر کے باعث اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے دکان مالک اور وہاں موجود دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے ،دھماکے کے باعث مشین کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں