بلوچستان کی پہلی لیبر پالیسی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی پہلی لیبر پالیسی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی۔
سربراہی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی کریں گے، اراکین میں سیکرٹری لیبر، سیکرٹری آئی ٹی، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے چیئرمین حاجی رمضان اچکزئی، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ، بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان شامل ہیں ،کمیٹی اراکین اپنی تجاویز پیش کرے گی۔