پنجاب اسمبلی کا اجلاس منظور وٹو اور عرفان شفیع کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد آج تک ملتوی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس منظور وٹو  اور عرفان شفیع کیلئے فاتحہ خوانی  کے بعد آج تک ملتوی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب منظور وٹو اور رکنِ صوبائی اسمبلی عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔

ایوان کے تمام اراکین نے مرحومین کے لیے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان کی زیر صدارت ایک گھنٹہ سات منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن رکن رانا شہباز اور حکومتی اراکین رانا ارشد، افتخار حسین اور راجہ شوکت بھٹی نے مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنے کی استدعا کی۔حکومتی رکن راجہ شوکت بھٹی نے مطالبہ کیا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کی تصویر پنجاب اسمبلی کی راہداری میں آویزاں کی جائے ۔ حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ درخواست پر پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے منگل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں