شفاف تصدیقی نظام کو یقینی بنانا وزارت خارجہ کا بنیادی ستون ، اسحق ڈار

 شفاف تصدیقی نظام کو یقینی بنانا وزارت خارجہ کا بنیادی ستون ، اسحق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کم سے کم لاگت،وقت میں تصدیق اور اپوسٹل کی خدمات کے لئے شفاف اور موثر تصدیقی نظام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسحاق ڈار کی زیرصدارت قونصلر خدمات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہواجس میں طارق باجوہ اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے قونصلر سروسز ٹیم کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ شفاف اور موثر تصدیقی نظام کو یقینی بنانا وزارت خارجہ کے مشن کا بنیادی ستون ہے ۔انہوں نے عوام کو کم سے کم لاگت اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں