آزاد کشمیر ہائیکورٹ :غیر معیاری پیرا میڈیکل ادارے بند کرنیکا حکم

آزاد کشمیر ہائیکورٹ :غیر معیاری پیرا میڈیکل ادارے بند کرنیکا حکم

نجی اداروں کی رٹ خارج ، حکومت ، محکمہ صحت کو پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت آزاد کشمیر میں قائم تمام سرکاری و نجی پیرا میڈیکل اداروں کا معائنہ کیا جائے ، فیصلہ

مظفرآباد (دنیا نیوز) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے غیر معیاری پیرا میڈیکل اداروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نجی تعلیمی اداروں سے متعلق دائر رِٹ پٹیشنز کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت آزاد جموں و کشمیر اور محکمہ صحت عامہ کو اپنی پالیسی پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

عدالت نے نجی اداروں کی جانب سے محکمہ صحت کے خلاف دائر رِٹ پٹیشن خارج کر دی، کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار محمد اعجاز خان نے کی۔تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس محمد اعجاز خان نے کہا کہ جو پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی ادارے مقررہ معیار، قواعد و ضوابط اور قانونی شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں بند کیا جائے ،فیصلے میں کہا گیا کہ غیر معیاری یا غیر مجاز اداروں کو صحت کے شعبے میں افراد تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ،عدالت نے محکمہ صحت آزاد جموں و کشمیر کو ہدایت کی کہ وہ 2019 کی پالیسی کے تحت آزاد کشمیر بھر میں قائم تمام سرکاری و نجی پیرا میڈیکل اداروں کا معائنہ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں