سعودی عرب پہنچ گئے

 سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

جدہ ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے سعودی عرب کے لئے فوکل پرسن ملک منظور حسین اعوان چیئرمین الوفا فاؤنڈیشن کاشف نواز رندھاوا ،معروف کاروباری شخصیات نے بھرپور استقبال کیا۔ رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اہل پاکستان کا دوسرا گھر ہے ، سعودی عرب کی عظیم الشان معاشی ترقی و استحکام پاکستان کے لئے بھی نیک شگون ہے کیونکہ 27 لاکھ پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اتحادی حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سے آگاہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں