احسن اقبال کی لائیو ٹی وی پروگرام میں ویڈیو کال نامعلوم شخص نے بند کرادی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال کی براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران ویڈیو کال نامعلوم شخص نے بند کرادی۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگوکے دوران اچانک کوئی نامعلوم شخص آیا،احسن اقبال نے نظر اٹھا کر دیکھا،بند کرو کی آواز کے بعد موبائل پر جھپٹنے کی کوشش کے دوران کال منقطع ہوگئی، جس پر پروگرام میں پوچھا گیا کیا احسن اقبال اپنے گھر سے پروگرام میں شریک تھے ؟،ٹیم سے معاملے کا پتا بھی کروانے کا کہا گیا اور پھر پروگرام میں وقفہ کردیا گیا، سات منٹ بعد پروگرام دوبارہ لائیو ہوا ،تاہم احسن اقبال کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ احسن اقبال کے ساتھ یہ سلوک کرنے والا شخص کون ہے اور نہ ان کی خیریت کی کوئی خبر سامنے آئی۔