دروازے عوام کیلئے کھلے ،مسائل کا حل اولین ترجیح : جمال خان رئیسانی
کوئٹہ(اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میرے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف وفود سے سراوان ہاس کوئٹہ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش ان بنیادی مسائل کے حل کے لیے وہ تمام متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں گے اور ترقیاتی اقدامات کو تیز تر کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران وفد نے پینے کے صاف پانی کی قلت، گیس پریشر میں کمی اور صحت کی سہولیات کی کمی جیسے دیرینہ عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔