ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں:اچکزئی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو عزتیں اچھالنے سے باز رہنے کی تلقین

ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں:اچکزئی  کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو عزتیں اچھالنے سے باز رہنے کی تلقین

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دوسروں کی ماؤں بہنوں کی عزت اچھالنے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے ۔

 محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اہم فیصلے لینے کا اختیار دیا ہے ۔ سوشل میڈیا ٹیم کی حرکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ان لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے  کہ ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں لہذا ہمیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت کرنی چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں