نئے سال میں 15 سرکاری چھٹیوں کا امکان

نئے سال میں 15 سرکاری چھٹیوں کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)سال 2026میں سرکاری چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ۔

 پہلی عام تعطیل 5فروری ، عیدالفطر کی تعطیلات 21مارچ سے 23مارچ تک متوقع ،یکم مئی کو یومِ مزدور ، 28مئی کو یومِ تکبیر پر بھی سرکاری چھٹی ہو گی ۔عیدالاضحی پر 27مئی سے تین روزہ تعطیلات متوقع ہیں، محرم الحرام میں 25اور 26جون کو عاشورہ محرم کی تعطیلات، 14اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اسی طرح 26اگست کو عید میلادالنبی ؐ اور 9نومبر کو یومِ اقبال پر بھی سرکاری تعطیل ہوگی۔ آ ئندہ سال میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہوں گی، تاہم 26دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کیلئے چھٹی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں