افغانستان:این آر ایف کی جوابی کارروائی، 3 طالبان اہلکار ہلاک

افغانستان:این آر ایف کی جوابی  کارروائی، 3 طالبان اہلکار ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی جانب سے افغان طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

این آر ایف نے بیان میں کہا ہے کہ ضلع نہرین میں طالبان کی جانب سے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس کے جواب میں این آر ایف کے جنگجوؤں نے کارروائی کی۔ طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ این آر ایف نے دعویٰ کیا کہ طالبان فورسز نے گولی مار کر ایک چرواہے کو بھی ہلاک کردیا۔ طالبان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں