ججز پر مقدمات کا دباؤ تقسیم ہو گیا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ

ججز پر مقدمات کا دباؤ تقسیم ہو گیا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ

کراچی(سٹاف رپورٹر)ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو کے مطابق سندھ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے سول مقدمات کی ضلعی عدلیہ کو منتقلی کا بنیادی مقصد عدالتی بوجھ کو متوازن کرنا اور فیصلوں کی رفتار میں بہتری لانا ہے۔

ماضی میں ہائی کورٹ میں تین یا چار ججز بڑی تعداد میں سول مقدمات کی سماعت کرتے تھے ، جبکہ اب یہی مقدمات ضلعی عدالتوں میں کم و بیش تیس ججز سن رہے ہیں، جس سے ججز پر مقدمات کا دباؤ تقسیم ہو گیا ہے ۔ انفراسٹرکچر کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ضلعی عدالتوں میں جگہ کی کمی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، تاہم سندھ حکومت کورنگی جوڈیشل کمپلیکس میں صوبائی ٹریبونلز اور کم از کم ضلع شرقی کی عدالتوں کو منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں