پی ٹی آئی کے قول وفعل میں تضاد

پی ٹی آئی کے قول وفعل میں تضاد

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔

ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے ، یہاں پرمختلف ملکوں کے سربراہان آرہے ہیں، مارچ2022 سے پہلے پاکستان تنہا ہوگیا تھا۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کی دعوت کو خوش آئند قراردیا، پی ٹی آئی کے دوست کہتے ہیں کہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔پی ٹی آئی خود اندرسے تقسیم کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کا ایک لیڈر کہتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کو مینڈیٹ دیا، پی ٹی آئی کا دوسرا لیڈر کہتا ہے کہ اس حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ملاقات کا دن منگل اورجمعرات ہے ،جمعہ اور ہفتہ نہیں، جو ملاقات کرنا چاہتا ہے وہ درخواست دیکر منگل اور جمعرات کو ملے ،کوٹ لکھپت کے اسیران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے ملنا نہیں چاہتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں