استحصالی نظام نے عوام کو محکوم بنا دیا، ڈاکٹر اسامہ رضی

استحصالی نظام نے عوام کو محکوم بنا دیا، ڈاکٹر اسامہ رضی

آزادی کے 78سالوں میں ایک دن بھی جمہوری ملک دیکھنا نصیب نہیں ہوا اس صورتحال میں اصلاح معاشرہ کی جدو جہد ہر فرد پر لازم ہے ، منعم ظفر خان

کراچی (سٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ ملک میں رائج ظالمانہ جاگیردارانہ اور استحصالی نظام نے عوام کو محکوم اور غلام بنایا ہوا ہے ، آزادی کے 78سالوں میں ایک دن بھی ہمیں آزاد و جمہوری ملک دیکھنا نصیب نہیں ہوا، ہم انگریز کی غلامی کے ایک نظام سے نکل کر دوسرے غلام نظام میں جکڑے ہوئے ہیں، ملک میں طاقتور لوگوں، جاگیرداروں اور نوابوں کے نظام کو قبول کر کے جمہور دشمن نظام کو ہم پر مسلط کیا گیا اور آج اسی وجہ سے ملک کو ایک ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو عوام کو غلامی کے بجائے آزادی دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  بدل دو نظام ایک تحریک’ ایک جدو جہد کے موضوع پر جماعت اسلامی ضلع ملیر کے تحت تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری راستے بند کیے جا رہے ہیں، آئین کی بالا دستی عملاً ختم ہو چکی ہے ، اس صورتحال میں اصلاح معاشرہ کی جدو جہد ہر فرد پر لازم ہے ، جماعت اسلامی ایک تنظیم ہی نہیں ایک تحریک ہے جو ذہنوں کی آبیاری اور فکر کو اُجاگر کرتی ہے اور دین کے جامع تصور کو پیش کرنا ہی تحریک کا اصل مقصد ہے ۔ تربیتی اجتماع سے مولانا عبد الحق ہاشمی، مفتی امتیاز مروت، مولانا سعید دھامرہ، سید مفخر علی نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں