پاکستان کی چناب میں پانی کی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب

 پاکستان کی چناب میں پانی کی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب

پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے معاملہ باضابطہ طور پر بھارت کے ساتھ اٹھادیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )آبی جارحیت پر باضا بطہ رابطہ، پاکستان نے چناب میں پانی کی غیر معمولی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی، بھارت کی آبی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے باضابطہ رابطہ ہوا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے معاملہ باضابطہ طور پر بھارت کے ساتھ اٹھادیا اور پاکستان نے چناب میں پانی کی غیرمعمولی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی، پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈسٹوریج خالی کرنا ممنوع ہے ، وزارت آبی وسائل کے مطابق 17 دسمبر سے چناب کے بہاؤ میں نمایاں بہتری شروع ہوئی، محکمہ آبپاشی کی جانب سے چناب کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور چناب دریا میں پانی کے بہاؤ میں غیرمعمولی کمی کے بعد استحکام آگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں