پشاور:مبینہ پولیس مقابلے میں5 ٹارگٹ کلر ہلاک
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے تھانہ داوزائی کی حددو میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزموں کوہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پینے گروپ کے مطلوب ملزموں نے بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کی ،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مقابلے کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا، ہلاک ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب اور ٹارگٹ کلر تھے ،مارے جانے والوں میں بلال، نجم الحسن پولیس اہلکار شہنشاہ کے قتل کیس میں مطلوب تھے ۔