دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد (اے پی پی)واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔
جن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔