بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے

بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے

لاہور (سیاسی نمائندہ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور ہر سیاسی جماعت کو اپنے ٹکٹ جاری کرنے کا پورا اختیار حاصل ہوگا۔

پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو محفوظ اور خوشحال پنجاب فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال اور نواز شریف کینسر ہسپتال اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں، جبکہ دونوں ہسپتالوں کی او پی ڈی نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جنوری میں دونوں ہسپتالوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں