منشیات کیسز:2قیدیوں کی سزائیں کالعدم، فوری رہائی کا حکم

منشیات کیسز:2قیدیوں کی سزائیں کالعدم، فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سزاؤں کے خلاف جیل اپیلیں منظور کر لیں ANF کیسز میں عامر کو عمر قید، لقمان کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کیسز میں قیدیوں کی ٹرائل کورٹ کی سزائیں کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کے جاری حکم نامہ کے مطابق تھانہ اے این ایف اسلام آباد کے مقدمہ نمبر6/22 میں عامر علی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایاگیا تھا۔ اپیل پر دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں اپیل منظور کر کے ٹرائل کورٹ کی سزا  کالعدم قرار دے دی۔ تھانہ اے این ایف اسلام آباد کے مقدمہ نمبر74/23 میں ٹرائل کورٹ نے محمد لقمان کو دس سال قید بامشقت کا حکم سنایا تھا۔ اپیل پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں جیل اپیل منظور کر کے ٹرائل کورٹ سے دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں