قائمہ کمیٹی اجلاس : سینیٹر وقار مہدی کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا

 قائمہ کمیٹی اجلاس : سینیٹر وقار مہدی  کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کا ناقص انتظام، کھانے میں سے لال بیگ نکلنے لگے ۔

سینیٹ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں سینیٹر وقار مہدی کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا ، کمیٹی رکن نے اس کی ویڈیو بنا لی، رپورٹ کے مطابق سینیٹر سید وقار مہدی لنچ کر رہے تھے اور پلیٹ میں انھوں نے سینڈوچ اور سموسہ رکھا تو ایک لال بیگ کو پلیٹ میں موجود کھانے پر دوڑتے دیکھا ، سید وقار مہدی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے بھی اس معاملے کی شکایت کی۔چیئرمین کمیٹی نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں