108 ایس آئیزکی بھرتی، ایف بی آر کو 1 لاکھ درخواستیں موصول

108 ایس آئیزکی بھرتی، ایف بی آر  کو 1 لاکھ درخواستیں موصول

لاہور (نیوز رپورٹر )ایف بی ار کی ہدایت پر انڈس کلیکٹریٹ میں بھرتیوں کے عمل کو تیز کر دیا گیا108سب انسپکٹر کی نئی بھرتیوں کے حوالے سے ایف بی ار کو ایک لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔

 سعید وٹو کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ کو بطور چیف بھرتیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ۔یکم جنوری تک بھرتیوں کے عمل کو کراچی ملتان سمیت متعلقہ سیکٹرز میں مکمل کر لیا جائے گا ۔510امیدواروں کو انٹرویو کے لیے فائنل کیا گیاہے ۔چیئرمین ایف بی آر نے سب انسپکٹر کی میرٹ پر بھرتیوں کو ہر صورت ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ،510امیدواروں میں سے 108سب انسپکٹر کی بھرتی کوانٹرویو کے ذریعے فائنل کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں