نرسنگ طالبات کی مفت تعلیم ختم ہاسٹل واجبات بھی ادا کرنا ہونگے

نرسنگ طالبات کی مفت تعلیم ختم  ہاسٹل واجبات بھی ادا کرنا ہونگے

لاہور(آئی این پی )سرکاری کالجز میں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کردی گئی،اب نرسنگ کی طالبات ہزاروں روپے فیس ادا کرکے تعلیم حاصل کریں گی۔پنجاب حکومت نے نرسنگ طالبات کا ماہانہ وظیفہ ختم کر دیا۔

 انہیں سرکاری ہاسٹل کے واجبات بھی ادا کرنا ہونگے ۔پنجاب حکومت نے نرسنگ کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی جس کے تحت ایف ایس سی میں 50 فیصد نمبرز کی حامل طالبات ہی داخلے کی اہل ہونگی،نرسنگ کالجز میں داخلہ کیلئے پنجاب کے ڈومیسائل کی شرط لازمی ہے ۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلبا داخل ہونگے ،سرکاری کالجز میں 3100 سیٹیں مارننگ جبکہ 3000 ایوننگ شفٹ میں مختص کی گئی ہیں،ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں 100، 100 سیٹیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سے منسلک کالجز میں 50، 50 سیٹیں دونوں شفٹوں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں