ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری میں بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کیں، مشیر خزانہ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایس آئی ایف سی کی انقلابی اصلاحاتی نے پاکستان کی معیشت کو غیر ملکی سرمایہ کاری۔۔۔
اعتماد اور معاشی استحکام کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔مشیرخزانہ خرم شہزاد نے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے اس کا اصل مینڈیٹ سہولت کاری ہے ۔ ایس آئی ایف سی نے بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک مربوط اور موثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی اور موثر سہولت کاری کی فراہمی میں عسکری قیادت کا کلیدی کردار ہے ۔