ملک سیاسی بحران کا شکار
حیدرآباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان پرجان قربان کرنے کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن اپنے قائد کی شریک حیات کو چھوڑ کربھاگ گئے ۔
ملک اس وقت شدید سیاسی بحران کا شکار ہے اور جب تک یہ بحران ختم نہیں ہوگا معاشی مسائل کا حل ممکن نہیں۔حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اپنے فرائض ادا کرنے کے بجائے تمام بوجھ ایک ادارے پر ڈال دیا ہے حالانکہ سیاسی جماعتوں کو خود آگے بڑھ کر کردارادا کرنا چاہیے ۔