کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے

 کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہدِ آزادی میں اْن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کشمیری عوام کو اْن کا حقِ خودارادیت دلانے کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔

یومِ حقِ خودارادیتِ کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام اقدامات کو یکطرفہ، غیر قانونی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں