بلدیاتی نمائندوں کا آج پختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنا

بلدیاتی نمائندوں کا آج  پختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنا

صوابی (این این آئی) ترقیاتی فنڈز کی عدم ادائیگی اور اختیارات منتقل نہ کرنے کے خلاف خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندے (آج) 5جنوری کو صوبائی حکومت کے خلاف پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے جس میں تمام اضلاع سے بلدیاتی نمائندے ، ناظمین اور چیئرمین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

 بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے چار سال گزر جانے کے باوجود بلدیاتی اداروں کو ایک روپیہ فنڈ جاری نہیں کیا گیا، مقامی سطح پر ترقیاتی کام مکمل ٹھپ ہو گئے ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صفائی، سڑکوں، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے مگر فنڈز کی عدم فراہمی نے ان اداروں کو مفلوج کر دیا ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں نے کہا فوری طور پر بلدیاتی اداروں کے فنڈز جاری کیے جائیں۔ اگر جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید سخت اور وسیع کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں