انتخابی عذرداری خارج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی کے 79 پشاور کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی گئی ، ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا نے ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے لیے انتخابی عذرداری دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ ن لیگ کے جلال خان دھاندلی سے کامیاب ہوئے ، فارم 45 کے تحت تیمور سلیم جھگڑا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے مگر جلال خان کو فارم 47 کے تحت کامیاب قرار دے دیا گیا۔