نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو فیس اکائونٹس کا ریکارڈ جمع کرانیکی ہدایت

نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو فیس اکائونٹس کا ریکارڈ جمع کرانیکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو طلبہ سے وصول کی گئی فیس اور اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

 اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے تمام کالجز کو مراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں 15 جنوری تک فیس اور اکاؤنٹس کا مکمل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ایم ڈی سی کے مطابق نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلبہ کے لئے سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ کونسل کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی نجی میڈیکل یا ڈینٹل کالج طلبہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا۔پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز طلبہ سے وصول کی گئی فیس اور اپنے اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ مزید براں، پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی کالج نے طلبہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کی ہے تو وہ اضافی رقم طلبہ کو واپس کرنے کا پابند ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں