کچھ باریک وارداتیے دہشتگرد وں کی حمایت میں سامنے آجاتے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایمان مزاری کوباریک وارداتیا قرار دے دیا۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاجب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو یہاں موجود کچھ باریک وارداتیے ان کی حمایت میں سامنے آجاتے ہیں، ان میں سے ایک ناروے میں بیٹھا ہے ، یہ (ایمان مزاری) خود کو ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ کہتی ہیں ان سب کی ڈوریاں باہر سے چل رہی ہیں۔