گوجرانوالہ:عدالت سے سنگین مقدمات کی 1251 فائلز غائب

گوجرانوالہ:عدالت سے سنگین مقدمات کی 1251 فائلز غائب

عدالتی نائب کورٹ گلفراز کیخلاف پولیس ریکارڈ خورد برد کرنے کامقدمہ درج سیٹلائٹ ٹا ئون ،پیپلز کالونی تھانوں کی فائلز شامل ،الماریوں کو ڈبل لاک کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات کی 1251 پولیس فائلز پراسرار طور پر غائب ہو گئیں ،سول لائنز تھانہ میں عدالتی نائب کورٹ گلفراز کیخلاف پولیس ریکارڈ خورد برد کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس افسر وں نے جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں کے نائب کورٹس کو اپنی الماریوں کو ڈبل لاک لگانے کی ہدایت کر دی۔ سیشن کورٹ میں تعینات آر آئی آئی پی احتشام کو اطلاع ملی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نازیہ بانو کی عدالت سے اہم مقدمات کی پولیس فائلز چوری ہو گئی ہیں جس پر عدالت کے نائب کورٹ گلفراز سے پوچھا گیا تو لیت و لعل سے کام لینے کے بعد اس نے پولیس افسر وں کے سامنے تسلیم کیا کہ مقدمات کی پولیس فائلز گم ہو گئی ہیں ۔ پولیس افسر وں نے عدالتی فہرستوں کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹا ئون کے ڈکیتی ،راہزنی اور چوری سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات کی 807 جبکہ تھانہ پیپلز کالونی کے مقدمات کی 444 پولیس فائلز غائب ہیں ۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ نائب کورٹ گلفراز نے فرائض منصبی میں غفلت اور لاپروا ئی برتی ہے جس پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 409 اور پولیس آرڈر 2002 کے سیکشن 155 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں