پنجاب :گندم کے ذخائر کی دیکھ بھال کیلئے قرض پر مارک اپ کی منظوری

 پنجاب :گندم کے ذخائر کی دیکھ بھال  کیلئے قرض پر مارک اپ کی منظوری

لاہور ( کامرس رپورٹر سے )پنجاب کابینہ نے گندم کے ذخائر کی دیکھ بھال اور فنانسنگ کیلئے لیے گئے قرض پر مارک اپ کی حتمی منظوری دے دی ۔

این بی پی اسلامی سے حاصل قرض پر 36 دن کے لیے مارک اپ ریٹ فائنل کر دیا گیا، جس کی مجموعی مالیت 146 ملین روپے  ہے ۔پنجاب کابینہ نے این بی پی اسلامی سے حاصل قرض پر 36 دن کے لیے 10 اعشاریہ 65 فیصد مارک اپ کی حتمی منظوری دے دی ۔یہ قرض گندم کی فنانسنگ اور ذخائر کی دیکھ بھال کے لیے کمرشل بینکوں سے ایڈوانس بنیادوں پر حاصل کیا گیا تھا، جس پر مارک اپ سہ ماہی بنیادوں پر ادا کیا جاتا ہے ۔دستاویزات کے مطابق پہلے سے لیے گئے قرض کی مالیت 146 ملین روپے تھی، جبکہ مارک اپ کی منظوری تین ماہ کے کیبور ریٹ سے منسلک کی گئی۔ موجودہ سہ ماہی میں ریٹ 12 اعشاریہ 18 تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں