نظر بندی کا دورانیہ ختم، پھر کیسے قید کر رکھا ؟:عدالت کا سرکاری وکیل سے استفسار
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو 8 جنوری تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نذیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار کے وکیل اظہر یاسین نے بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے عمر شہزاد کو گجرات میں 14 دن کیلئے نظربند کیا گیا،نظربندی ختم ہوئے دو ماہ سے زائدعرصہ ہوگیا ،جیل حکام نے غیر قانونی طور پر میرے بیٹے عمر شہزاد کو قید کر رکھا ہے ،عدالت بازیابی کے احکامات جاری کرے ۔عدالت نے سرکاری وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ اگر نظر بندی کا عرصہ ختم ہوگیا ہے تو پھر کیسے قید کر رکھا ہے ؟اگر نظر بندی کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تو پیش کریں ۔عدالت نے مزید سماعت ملتوی کر دی۔