مزہ نہ آئے تو پیسے واپس
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ کہاجارہا ہے 2026میں افغانستان اوربھارت ملکرپاکستان پر حملہ کرینگے ،دونوں آ جائو جیسے آنا ہے۔
آپ کو مزہ نہ آیا تو پیسے واپس!دائیں سے آنا ہے ، بائیں سے آنا ہے ،اوپرسے آنا ہے ، نیچے سے آنا ہے ، اکیلے آنا ہے ، اکٹھے آنا ہے ، آ جائو مزہ کروا دیں گے ۔ انہوں نے کہا افغانستان اور بھارت کا شوق پورا کریں گے ، ہندوستانی میڈیاپربیٹھا شخص بھی ساتھ ہی آئے چھپ کرنہ بیٹھے ، ارنب گوسوامی کو دیکھ کرہنس کیوں رہے ہیں، یہ بھارتی دانشور ہے ، مودی کی صورت میں افغانستان کو ایک نیااوتارمل گیا۔