لاہور:9مئی کیسز کی سماعت کرنیوالے جج کی تبدیلی

لاہور:9مئی کیسز کی سماعت کرنیوالے جج کی تبدیلی

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید بہاولنگر میں سیشن جج تعینات جج ارشد جاوید کو نو جنوری کو متعلقہ آفس چارج سنبھالنے کا حکم ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (کورٹ رپورٹر )پنجاب کے دو سیشن ججز کے تقرر اور تبادلے کردئیے گئے ۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کو بہاولنگر میں بطور سیشن جج تعینات کردیا گیا۔ بہاولنگر سے جج آصف بشیر کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا ۔جج ارشد جاوید کو نو جنوری کو متعلقہ آفس چارج سنبھالنے کا حکم دیا اے ٹی سی کے جج کی عدالت میں 9مئی سمیت دیگر کیسز زیر سماعت تھے ۔ جج ارشد جاوید نے نو مئی کے تین کیسز کا فیصلہ بھی سنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں