جی ایچ کیو حملہ کیس ، 40ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

جی ایچ کیو حملہ کیس ، 40ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

عمران تک رسائی نہیں ملتی تو عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے ، وکلا صفائی عدالت نے ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی وکلا کو فراہم کر دی، سماعت ملتوی

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 40سے زائد غیرحاضر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت کی،وکلاء صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کیس سے متعلق ہدایات لینے کی اجازت دی جائے ۔پراسیکیوٹرکاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کی تحویل میں نہیں، جبکہ مجرم جیل سپرنٹنڈٹ کی تحویل میں ہے ۔وکلاء صفائی نے کہا کہ جب تک بانی تک رسائی نہیں ملتی،عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے ۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں اور اس عدالت کی تحویل میں نہیں ہیں، بانی اب سزا یافتہ ہیں لہذا وکلاء صفائی متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔عدالت نے ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی وکلاء صفائی کو فراہم کر دی،کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں